لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرتارپورراہداری کے قیام کا سہرا تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کرتارپورراہداری کھولنا ایک تاریخی اقدام ہے، اقدام پاکستان اور بھارت کے لیے خوش آئند ہے۔
سردارعثمان بزدار نے کہا کہ بابا گرونانک کے جنم دن پر اقدام سے امن کوششوں کو تقویت ملے گی، پنجاب حکومت نے سکھ برادری کو ہمیشہ ہرممکن سہولتیں فراہم کی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات کے حامی ہیں، کرتارپور راہداری کے قیام کا سہرا تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 23 نومبر کو سابق کرکٹر اور بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ کرتار پور بارڈر کھلنے کا سہرا میرے دوست عمران خان کو جاتا ہے، اس کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتارپور سرحد کھولنے کا افتتاح کریں گے۔