خبرنامہ پنجاب

کرسمس تقریبات؛ لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

لاہور: (ملت+آئی این پی) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر میں25دسمبر کو یوم ولادت یسوع مسیح ( کرسمس)کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے محکمہ واپڈا کو اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔اعلیٰ سطحی ہدایت کے مطابق واپڈا شہری و دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کرنے سے اجتناب کرے تاہم ہنگامی صورتحال میں کسی علاقے میں مرمت کے کام کے سلسلے میں فوری طور پر کام مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔