فیصل آباد: (ملت+اے پی پی) مذہبی بھائی چارے کے فروغ پیار بانٹنے اور کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے پورے ملک میں چلائی جانے والی کرسمس ٹرین کراچی سے فیصل آباد پہنچ گئی۔ محبتیں بڑھانے والی کرسمس ٹرین فیصل آباد اسٹیشن پر پہنچی تو مسیحی برادری نے بھرپور جشن منایا اور ہلہ گلہ کیا۔ ٹرین میں قومی ہیروز کی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں جبکہ کرسمس چرنی اور کرسمس ٹری کے فلوٹس شہریوں کی خاص توجہ کا مرکز بنے۔ مسیحی برادری نے ٹرین کے سفر کو محبت اور امن کا سفر قرار دیا۔ خوشیوں اور مذہبی روادری کے ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کا درس دیتے ہوئے یہ ٹرین جمعہ کے روز واپس راولپنڈی کیلئے اپنے سفر کا آغاز کرے گی