خبرنامہ پنجاب

کرسمس ٹرین مخلتف شہروں سے ہوتی ہوئی ملتان پہنچ گئی

ملتان: (ملت+اے پی پی) پشاور سے شروع ہونے والی کرسمس ٹرین راولپنڈی اور لاہور سے ہوتے ہوئے ملتان کے کینٹ اسٹیشن پر پہنچ گئی۔ جہاں شہریوں اور مسیحی برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے کرسمس ٹرین کا استقبال کیا۔ کرسمس ٹرین میں سانٹا کلاز اور مختلف تاریخی چرچز کے ماڈلز بھی رکھے گئے ہیں۔ جسے مسیحی برادری کے افراد نے خوب پسند کیا۔ اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلویز نے کرسمس کے موقع پر ٹرین چلا کر ان کے دل جیت لیے ہیں۔ کرسمس ٹرین ایک روز تک ملتان میں رہنے کے بعد اگلی منزل کی جانب روانہ ہو جائے گی۔