خبرنامہ پنجاب

کرپشن اورلوٹ مار کےخلاف رائےونڈمارچ کوئی جرم نہیں: سرور

لاہور: (آئی این پی)سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن اور لوٹ مار کے خلاف رائے ونڈ مارچ کوئی جرم نہیں ہم رائے ونڈ مارچ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے کسی کے گھر کا گھیراؤ نہیں جلسہ ہوگا‘پانامہ لیکس معاملہ کوختم کر نے کی کوشش کر نیوالے خود ختم ہوجائیں گے ‘آئین وقانون کے مطابق کر پشن کر نیوالوں کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں ‘حکمرانوں کی ناکام پالیسوں کی وجہ سے ملک کو ’’بیک گےئر‘‘ لگ چکا ہے ۔ عید کے موقعہ نماز عید کی ادائیگی کے بعد پارٹی کارکنوں اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر پشن اور لوٹ مار کے خلاف رائے ونڈ مارچ کوئی جرم نہیں بلکہ ہمار اآئینی اور جمہو ری حق ہے اور ہم واضح کر چکے ہیں کہ تحر یک انصاف کسی کے گھر کا گھیراؤ نہیں کر یگی بلکہ آئین وقانون کے مطابق پرامن احتجاجی جلسہ کیا جا ئیگا اگر اس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی گئی تواسکے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ذاتی نہیں قومی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے جس سے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں پیچھے نہیں ہٹا سکتی بلکہ جب تک ملک میں احتساب نہیں ہوگا ہم قوم کے حقوق اور احتساب کی جنگ لڑتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف مضبوط اور متحد ہے اور ہم ثابت کر رہے ہیں کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے ۔