خبرنامہ پنجاب

کرپشن کرنے والوں کا احتساب ضروری ہے:شہباز

لاہور:(آئی این پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کا بے لاگ احتساب ضروری ہے ، حکومت صرف عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہے۔ وزیر اعظم کے سیاسی مشیر جام معشوق نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی ۔ اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت سیاست کے اہم موڑ پر ہے ۔ ملک کو عدم استحکام کی جانب لے جانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ اپوزیشن غیر ملکی قوتوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح عوام کی خوشحالی ہے جبکہ اپوزیشن سیاسی محاذ آرائی کر کے ترقی کے سفر میں رکاوٹیں پیدا کرنا چاہتی ہے ۔