اسلام آباد (آئی این پی)سپیشل جج سنٹرل ملک نذیر احمد نے سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کے ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 15مئی تک ملتوی کردی ۔بدھ کو عدالت نے فرخند اقبال کے خلاف درج کرپشن کیس کی سماعت کی تو عدالتی طلبی کے باوجود ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے ملزم فرخند اقبال کے ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 15مئی تک ملتوی کر دی ۔سماعت کے موقع پر ملزم کے وکیل سید محمد طیب ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ملزم آئندہ سماعت پر عدالت میں حاضر ہو جائے گا ۔واضح رہے کہ سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) میں کرڑؑ وں روپے کی کرپشن کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی تھی ۔