خبرنامہ پنجاب

کرپٹ لوگوں کا تحفظ (ن) لیگ کا ‘‘حکومتی منشور‘‘بن چکا‘ سرور

لاہور( آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ احتساب کی مخالفت اور کر پٹ لوگوں کا تحفظ (ن) لیگ کا ‘‘حکومتی منشور ‘‘بن چکا ہے ‘حکمرانوں کے پاس احتساب کیلئے 16دن باقی ورنہ ’’رائے ونڈمارچ ‘‘کا سامنا کر نے کیلئے تیار ہوجائے ‘کر پٹ اوردہشت گردلوگ ایک جیسے ہیں انکو جڑ سے ختم کر نا ہوگا ‘حکمران صرف نااہل نہیں بلکہ نااہل تر ین ہے اور قوم کیلئے نااہل حکمران بوجھ بن چکے ہیں قوم ان سے کل نہیں آج ہی نجات حاصل کر نا چاہتی ہے ۔ بدھ کے روز اپنے دفتر میں پاکستان فاؤنڈیشن کے ڈائر یکٹر سید سجاد حید رشاہ اور ر سیدذیشان حیدر سے ملاقا ت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمران جتنے شوق سے کر پشن کرتے ہیں اور احتساب کی مخالفت کر رہے ہیں اس کے بعد اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ سب کچھ حکومتی منشور کا حصہ ہے ‘ عمران خان ملک میں حکومتی پالیسوں کے خلاف اور ملک وقوم کے مفاد میں جو بھی فیصلہ کر یں گے پوری تحر یک انصاف انکے ساتھ چٹان کی طر ح مضبوط کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین وقانون کے مطابق پر امن احتجاج ہمارا حق ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا حکومت اگر احتساب کیلئے سنجیدہ ہیں تو انکے پاس وقت ہے وہ خود کو احتساب کیلئے پیش کر یں ورنہ تحر یک انصاف ملک میں کر پشن کے خاتمے اور احتساب کیلئے رائے ونڈ مارچ ضرور کر یگی اور ملک کو کر پٹ نظام سے نجات دلائیں گے ۔