خبرنامہ پنجاب

کریم پارک گارمنٹس فیکٹری حادثے میں تین مزدوروں کی ہلاکت ، مالک کیخلاف ایف آئی آر درج

لاہور (ملت +‌آئی این پی) کریم پارک گارمنٹس فیکٹری حادثے میں تین مزدوروں کی ہلاکت کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ نے فیکٹری مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔تفصیلات کے مطابق راوی روڈ کریم پارک میں کپڑوں کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کے باعث 3 مزدوروں کی ہلاکت ہوئی تھی اس افسوسناک واقعہ پر ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ فیکٹری مالک حاجی محمد شریف کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ مقدمہ داتا گنج بخش ٹان کی مدعیت میں شفیق آباد تھانے میں درج کرایا گیا ہے ایف آئی آر میں بیان کیا گیا ہے کہ فیکٹری مالک حاجی محمد شریف غیر قانونی طور پر رہائشی علاقے میں قائم چار منزلہ عمارت کا کمرشل استعمال کررہا تھا نوٹسز کے باوجود فیکٹری مالک نے کمرشل سرگرمیاں جاری رکھیں جس کے باعث یہ حادثہ پیش آگیا۔