لاہور: (ملت+آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن اور لوٹ مار کو پاکستانی عوام کا مقدر نہیں بننے دیں گے ‘ملک میں تمام مسائل کی جڑ صرف اور صرف کر پشن ہے جس کو ہر صورت ختم کر نا ہوگا ورنہ ملک اور قوم اندھیروں میں ہی رہیگی ‘تحریک انصاف عمران کی قیادت میں ملک میں تبدیلی اور احتساب کا شفاف نظام لا کر ہی دم لیں گی ‘ہم ملک میں سب کیلئے یکساں قانون ‘تعلیم ‘انصاف اور صحت سمیت تمام بنیادوں سہولتوں کی فراہمی چاہتے ہیں جس کیلئے ہر فورم پر جنگ لڑتے رہیں گے ۔ سابق گو رنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کی وجہ سے قوم بدترین مایوسی اور بحران کا شکار ہو چکی ہے اور عوام اپنی آنیوالی نسلوں کے مستقبل کے حوالے سے بھی پر یشان ہے اور اگر اس ملک سے کر پشن کا خاتمہ ہو جائے تو اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ملک میں تمام مسائل کو بھی حل کر نا ممکن ہو سکے گا اور کر پشن کاخاتمہ صرف شفاف احتساب آئین وقانون کی حکمرانی سے ممکن ہو سکتا ہے اور تحر یک انصاف بھی ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور شفاف احتساب کیلئے ہی جنگ لڑ رہی ہے جس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے ۔