خبرنامہ پنجاب

کر پشن ‘ظلم ‘خود کش حملہ سے کم نہیں؛ سرور

لاہور: (ملت+آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن ‘ظلم ‘ناانصافی اور بد عنوانی ملک کیلئے کسی ’خود کش حملہ‘‘سے کم نہیں‘ہم پار لیمنٹ سمیت ہر فورم پرحق اور سچ کی جنگ لڑ یں گے ‘تحریک انصاف کی آوازدبانے کی کوئی کوشش اور سازش کامیاب نہیں ہوسکتی‘ملک کے مستقبل کو ر وشن بنانے کیلئے ہمیں ملک میں میرٹ اور انصاف کو لانا ہوگا ‘عمران خان اس قوم کیلئے امید کی کر ن ہے قوم کو ہر لحاظ سے تحر یک انصاف کے ہاتھوں کو مزید مضبوط کر نا ہوگا ۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف قومی امنگوں کی تر جمانی کرتے ہوئے پار لیمنٹ سمیت ہر فورم پر جنگ لڑ رہی ہے اور دنیا کی کوئی طاقت تحریک انصاف کی آواز کو دبا نہیں سکتی بلکہ ہم پار لیمنٹ کے اندر او ر باہر ملک اور قوم کے مفادات کی جنگ لڑتے ہوئے ہر قر بان دینے کو تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ صرف اور صرف کر پشن ہے جس کو ختم کر نا ملک اور قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے لازم ہو چکا ہے اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ہی نہیں پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ اس ملک سے کر پشن ظلم ‘ناانصافی اور بد عنوانی کو ہمیشہ کیلئے ختم کر نا ہوگا کیونکہ یہ بھی دہشت گردوں کے خود کش حملہ آوار جیسی ہی خطر ناک ہیں ۔