لاہور: (ملت+آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کر نیوالوں کو سیاست کا کوئی حق نہیں انکا راستہ روکنا ضروری ہے ‘پوری قوم کی نظریں سپر یم کورٹ آف پاکستان پر لگی ہوئیں ہیں اگر ملک سے کر پشن ہوجائیگی تو دیگر مسائل کو بھی حل کر نا آسان ہو جائیگا ‘تحر یک انصاف ملک میں تبدیلی کی جنگ لڑ رہی ہے ۔پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کر پشن کینسر سے زیادہ خطر ناک ہے اس لیے ملک میں دیگر مسائل کے حل کیلئے ملک سے کر پشن کو جڑوں سے ختم کر نا چاہیے جسکے لیے پاکستان کی سپر یم کورٹ سمیت دیگر عدالتوں کا انتہائی اہم کردار ہوگا کیونکہ نیب سمیت دیگر ادارے اپنی ذمہ داریاں پورے کر نے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور قوم بھی اب ان اداروں پر اعتماد کر نے کو تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف ملک اور قوم کی ترقی میں آنیوالی رکاوٹوں کے خلاف ہمیشہ ہر فورم پر جنگ لڑ رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک سے کر پشن کا خاتمہ ہوگا ۔