خبرنامہ پنجاب

کر پشن کے خلاف احتجاج نہیں کر پشن ملک کیلئے خطر ہ ہے؛ سرور

لاہور: (ملت+آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کے خلاف احتجاج نہیں کر پشن ملک کیلئے خطر ہ ہے‘جب ملک میں کر پشن ختم ہو جائیگی تو اپوزیشن کو بھی پار لیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کی ضرورت نہیں پڑ یگی ‘پار لیمنٹ تب ہی مضبوط ہوگی جب اہم فیصلے بند کمروں کی بجائے پار لیمنٹ میں ہوں گے ‘تحر یک انصاف ملک میں حقیقی اور ذمہ دارانہ اپوزیشن کا کر دار ادا کر رہی ہے ۔ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے ایک بیان میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ سب کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان میں کو اگر دہشت گردی کے بعد کسی قسم کا کوئی اور خطرہ ہے تو وہ صرف اور صرف کر پشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحر یک انصاف کر پشن کے خلاف اور ملک میں احتساب کے شفاف نظام کیلئے احتجاج کرتی ہے تواس سے ملک اور قوم کو نقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا ۔ چوہدری سرور نے کہا کہ جب تک ملک میں کر پشن اور لوٹ مار ہوتی رہیگی اس وقت تک اپوزیشن اور عوام کے پاس احتجاج کے سواکوئی آپشن نہیں ہوگا تحر یک انصاف کر پشن کے خلاف پار لیمنٹ سمیت ہر فورم پر احتجاج کر رہی ہے اور ملک میں عوامی مسائل کے حل اور حکومتی ناکامیوں کیخلاف آواز بلند کر نا تحر یک انصاف کا آئینی اور جمہو ری حق ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ۔