خبرنامہ پنجاب

کسان کھاد سبسڈی پیکج؛ فیصلہ محفوظ:سپریم کورٹ

اسلام آباد:(آئی این پی) سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کسان کھاد سبسڈی پیکج کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کہتے ہیں سبسڈی کے طریقہ کار کے لیے قانون کیوں نہیں بنایا جاتا ۔ حکومت نے اربوں روپے انتظامی حکم سے جاری کرنے ہیں تو بجٹ پیش کرنا چھوڑ دے ۔ کھاد کی سبسڈی پر فیصلہ محفوظ ، سبسڈی کے لیے قانون کی عدم موجودگی پر سپریم کورٹ برہم ، حکومت نے اربوں روپے انتظامی حکم سے جاری کرنے ہیں تو بجٹ پیش کرنا چھوڑ دے ، جسٹس قاضی فائز عیسی کے ریمارکس ۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عوام اپنے ٹیکس کے پیسے کا مثبت استعمال دیکھنا چاہتے ہیں ، تمام فیکٹریوں کی کھاد کے نمونوں کا کیمیائی ٹیسٹ کرایا جاتا جو کمپنی معیار پر پورا اترتی اس کی سبسڈی کی مد میں مالی معاونت کی جاتی ۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ حکومت دہائیوں سے سبسڈی تو دے رہی ہے لیکن اس کے طریقہ کار کے لیے قانون کیوں نہیں بنایا جاتا ۔