خبرنامہ پنجاب

کسٹم حکام کی کارروائی، ایک کروڑ روپے مالیت کا سامان تحویل میں لے لیا

اسلام آباد (اے پی پی) کسٹم نے جہلم کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے مالیت کا اسمگل کیا گیا سامان قبضے میں لے لیا ، دو اسمگلرز بھی گرفتار کر لئے گئے۔ اسلام آباد کسٹم حکام نے جہلم کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا ۔ جبکہ دو اسمگلرز کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ کسٹم حکام کے مطابق قبضے میں لیا گیا سامان راولپنڈی سے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا جس کی مالیت ایک کروڑ روپے کے قریب ہے ۔ سامان میں بھارتی گٹکا، کپڑا ، ٹائر، انجن اور دیگر سامان شامل ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق سامان مزید کارروائی کے لیے کسٹم گودام منتقل کر دیا گیا ہے ۔