خبرنامہ پنجاب

کلرکہا:راج کٹاس کاررواں (آج )روانہ ہوگا،انتظامات کو آخری شکل دیدی گئی

اسلام آباد(آئی این پی) انجمن تاریخ وآثار شناسی پاکستان کی مجلس عاملہ یہاں منعقد ہوا جس کی صدارت انجمن تاریخ وآثارشناسی پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی اجلاس میں انجمن تاریخ وآثار شناسی چکوال کے صدر راجا مجاہد افسر خان چیف آف ڈنڈوت اور خواجہ بابر سلیم پریس کلب چکوال کے صدر اور سیکرٹری انجمن تاریخ وآثار شناسی پاکستان نے ثقافتی کاررواں جو دس اپریل کو انجمن تاریخ وآثار شناسی پاکستان نے ترتیب کیا ہے کی تفصیلات سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ یہ تاریخی کاررواں دس اپریل ساڑھے آٹھ بجے نظریہ پاکستان کونسل معتصل G/9اسلام آباد سے شروع ہوگا جس میں سفرائے کرام عالمی وقومی میڈیا کے نمائندے ،موریخین ودانشور کثیر تعداد میں شرکت کرینگے ۔ یہ ثقافتی کاررواں زمانہ قبل ازتاریخ کے شہر کلر کہار جائے گا ۔ جو مغل بادشاہوں کی وجہ سے مشہور ہوا وہ تخت بابری دیکھیں گے جہاں ظہیر الدین بابر اپنی فوجوں سے خطاب کرتا تھا۔ وہ بیس لاکھ سال پرانی فاسلز دیکھیں گے جواسی ایسوسی ایشن کے سکالرز نے دریافت کیئے ہیں اور انہیں مصطفیٰ زیدی میوزیم میں رکھا گیا ہے ۔چکوال کے ڈی سی او محمود جاوید بھٹی اور سالٹ رینج کے معزیزین استقبال کرینگے ۔ کاررواں کے شرکاء پاک وہند کا قدیم ترین منظر کٹاس دیکھیں گے جسے انجمن کی تجویز پر مرمت کی گئی ہے ۔ عظیم روحانی پیشوا حضرت سیدن شیرازی کی عرس پاک کی اختتامی تقریب کے سلسلے میں آڈیٹوریم میں ایک کانفرنس ہوگی جس کا موضوع ہوگا۔ بین الادیان سیدن شیرازی عالمی کانفرنس ۔ اس مختصر سیمنار کا موضوع ہوگا۔ صوفیائے کرام عالمی امن کے پیامبر ۔ راجہ مجاہد افسر خان چیف آف ڈنڈوت مغل بادشاہوں کے تاریخی باغات چوا سیدن شاہ میں ظہرانہ دیں گے ۔ کاررواں ساڑھے چار بجے اسلام آباد روانہ ہوگا اور چھ بجے اسلام آباد پہنچے گا۔