لاہور(اے پی پی)وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن، خوشحالی اور روشنیوں کے سفر پر گامزن ہو چکا ہے، آج کا پاکستان کل سے بہتر ہے اورکل کا پاکستان آج سے بہتر ہوگا۔وزیراعلیٰ شہباز شریف سے مختلف اضلاع کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئےحکومت نے اربوں روپے کے پروگرام شروع کر رکھے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا مفاد عامہ کے منصوبوں پر بلاجواز تنقید کرنے والے عام آدمی کی خوشحالی کے دشمن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے پروگرام کو مشن سمجھ کر آگے بڑھا رہے ہیں، منتخب نمائندے عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔