خبرنامہ پنجاب

کم عمر ڈرائیور نے مشتعل ہو کر وارڈن کو گولی ماردی

فیصل آباد: (ملت+آئی این پی)ٹریفک وارڈن نے موٹر سا ئیکل سوار کو روکا، کم عمر ڈرائیور نے مشتعل ہو کر وارڈن کو گولی مار دی ،زخمی ٹریفک وارڈن ہسپتال منتقل ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھا نہ سول لا ئن کے علاقعہ اسلام نگر میں موٹر سا ئیکل سوار کم عمر ڈرا ئیور کو روکا تو کم عمر ڈرائیور مشتعل ہو گیا پسٹل نکال کر ٹریفک وارڈ طا ہر عباس پر گولی چلا دی گولی ٹریفک وارڈن کے بازو پر لگی اور وہ زخمی ہو گیا زخمی وارڈن کو فوری طور پر الا ئیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا موٹر سا ئیکل ڈرائیور گرفتار سا تھی فرار ہو نے میں کا میاب ۔