خبرنامہ پنجاب

کندھ کوٹ: ٹریفک حادثہ، 7 مسافر جاں بحق

کندھ کوٹ: (ملت+اے پی پی) کندھ کوٹ کے قریب ٹول پلازہ کے مقام پر دو مسافر کوچوں کا تصادم ہو گیا۔ جس سے پیچھے سے آنے والا ٹرک اور کار بھی حادثے کی زد میں آ گئے۔ چار گاڑیوں کے ٹکرانے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ جن میں چھے خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال جبکہ شدید زخمی 6 مسافروں کو رحیم یار خاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مسافر کوچیں پشاور سے کراچی آ اور جا رہی تھیں۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مسافروں کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے بتایا جا رہا ہے۔