خبرنامہ پنجاب

کوئٹہ سے اندروں سندھ جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی، ایک ہلاک، متعدد زخمی

سبی( آئی این پی) ضلع بولان کے علاہ پنجرا پل کے مقام پر کوئٹہ سے اندروں سندھ جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ایک مسافر جاں بحق 13شدیدزخمی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بولان کے علاقہ پنجرا پل کے مقام پر کوئٹہ سے جیکب آباد جانے والی مسافر کوچ نمبر JB0284 تیز رفتار ی کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر موقع پر جان بحق جبکہ 13مسافر شدید ذخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈھاڈر مچ لے جایا گیا جہاں پر ضروری طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا مزید تفتیش مقامی لیویز انتظامیہ نے شروع کردی