خبرنامہ پنجاب

کوئی جماعت پنجاب میں ہمار امقابلہ نہیں کرسکتی؛ نئے وزراء

لاہور: (ملت+آئی این پی) پنجاب کابینہ کے نئے وزراء نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف سمیت کوئی جماعت پنجاب میں ہمار امقابلہ نہیں کرسکتی ‘آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام کا فیصلہ (ن) لیگ کے حق میں آئیگا ‘پارٹی قیادت کے ذمہ داریوں کے صوبے میں عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بیرو کار لائیں گے ‘وزیر اعلی شہبازشر یف کی قیادت میں دن رات قوم کی خدمت اور صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے مشن کو مکمل کر یں گے ‘وزیر اعلی شہباز شر یف کی قیادت میں ہونیوالی ترقی باقی صوبوں اور حکومت کیلئے بھی ایک مثال ہے ۔ سوموار کے روز حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزراء سید زعیم حسین قادری‘جہانگیر خانزادہ ‘خواجہ سلمان رفیق اور شیخ علاؤ الدین نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف کا زندگی کامشن عوام اور صوبے کی ترقی ہے اور ہمیں بھی اس مشن میں انکی ٹیم کا حصہ بننے پر فخر ہے انشا اللہ ہم پارٹی قیادت کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور عوام کی مشکلات کے حل کے لئے دن رات ایک کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف بیس ، بیس گھنٹے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں بھی اپنی قیادت جتنا کام کرنے کی ہمت عطا کرے ۔