خبرنامہ پنجاب

کول پاورپلانٹ کا منصوبہ دسمبر2017 تک مکمل کرلیا جائےگا

لاہور: (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے زیر صدارت لاہور میں ہونے والے اجلاس میں توانائی کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ کا منصوبہ تیر رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے ۔ ساہیوال پاور پلانٹ میں 1320 میگا وٹ بجلی پیدا کی جائے گی اور دسمبر 2017 تک چین کی اشراکت سے منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتنے پیداواری گنجائش کے منصوبے پر ایسی تیز رفتاری سے کام کرنے کی مثال نہیں ملتی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو اور چینی وفد نے شر کت کی۔