خبرنامہ پنجاب

کچے میں علیحدگی پسند تنظیموں کیخلاف آپریشن جاری

کچا جمال:(آئی این پی)چھوٹو گینگ کے خاتمہ کے بعد سکھانی گینگ ، لنڈ گینگ ، پٹ عمرانی گینگ فراریوں اور علیحدگی پسند بلوچ تنظیموں کے لوگ پاک فورسز کے ساتھ مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ گزشتہ روز کچہ جمال کے علاقے سے چھوٹو گینگ نے اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ گرفتاری دیدی اور پاک آرمی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔ چھوٹو گینگ ایک سو اسی افراد پر مشتمل تھا جس میں خواتین اور بچوں کی تعداد علاوہ ہے ۔ چھوٹو گینگ کے مطلوب افراد کو پاک آرمی نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ بقیہ کارندوں کو رینجرز کے حوالے کر دیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ ہونے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا جائیگا لیکن اس وقت ہماری کھوج کے مطابق تین گینگ کچہ کے علاقے کچہ کیچی ، کچہ عمرانی ، کچہ میانوالی ، کچہ مورو ، کچہ جمال ٹو اور بیلے شاہ کے کچہ کے علاقے شامل ہیں میں موجود ہیں جن میں لنڈ گینگ ، عمرانی پٹ گینگ ، سکھانی گینگ بڑے کریمنل اور دہشت گرد ہیں جنہوں نے ہتھیار بھی نہیں ڈالے ہیں ۔ ان میں سکھانی گینگ تقر یباً مذہبی رجحانات رکھنے والے لوگوں پر مشتمل ہے ۔ گینگ کے لوگ صوم صلواۃ کے پابند ہیں جو کہتے ہیں اگر ہم مارے گئے تو شہید ہونگے اوراب فوج سے لڑ رہے ہیں ۔ رات بھر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ہے اس وقت ان کچہ کے علاقوں میں علیحدگی پسند تنظیموں بی آر اے اور بی ایل اے کے فراری بھی موجود ہیں ۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے دو ہزار چودہ میں ریلوے ٹریک پر دہشت گردی کی کارروائی کرکے تین افراد کو شہید اورسترہ کو زخمی کردیا تھا جبکہ تھانہ کھمبی کے علاقے میں ان کی بچھائی گئی مائنز کی وجہ سے او جی ڈی سی ایل کا ملازم شہید ہوگیا جبکہ تھانہ خلچاس بارڈر ملٹری پولیس کی حدود میں ان ہی مائنز یعنی بارودی سرنگ پھٹنے سے دو افراد شہید ہوئے بیشک ان کا تعلق بلوچستان سے تھا لیکن راجن پور کی حدود میں شہید ہوئے تھے ان تنظیموں کے بارے میں تمام ایجنسیاں اور سیکورٹی ادارے متفق ہیں کہ اسلحہ بلوچستان کے علاقے یہاں تک بیچ رہا ہے جس میں انڈین اور روسی ساختہ ہے جیسے سنائپر گنیں اور ویکراس گنیں بھی شامل ہیں اور بڑی مقدار میں اسلحہ اس وقت ان علاقوں مو جود ہے ، جبکہ چھوٹو گینگ نے واضح بیان دیا تھا کہ میری دشمنی پولیس سے ہے جو ہر سال میرے اور میرے خاندان کی گندم کی فصل ہضم کرنے نندھانی مزاری اور سودھانی مزاری کے ساتھ آتے ہیں ۔ اب کی بار میں نے تہیہ کرلیا تھا کچھ بھی ہوجائے اپنی فصل کسی کو نہیں دونگا جبکہ قتل کے بارے میں بتایا کہ میں قتل نہیں کیے بلکہ خالد کجرانی نامی دہشت گرد جس کے پاس روسی ساختہ سنائپرگن موجود ہے اس نے کیے ہیں ۔