کچا جمال:(آئی این پی )کچے میں فورسز نے چھوٹو گینگ کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیا ، مسلح دستوں کی ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی جاری ہے ۔ دھوئیں نے گولوں نے چھوٹو گینگ کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ۔ چھوٹو گینگ کو جان کے لالے پڑ گئے ۔ فورسز کی کچا جمال میں کارروائی شروع ہوتے ہی ڈاکو پسپا ہونے لگے ۔ آپریشن کے بائیسویں روز فورسز نے چھوٹو گینگ کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی کی ۔ دونوں طرف وقفے وقفے سے فائرنگ کی جا رہی ہے ۔ اس سے پہلے جب آپریشن ضرب آہن کا آغاز ہوا تو علاقہ فائرنگ اور دھماکوں سے گونج اٹھا ۔ فورسز نے چھوٹو گینگ کے ٹھکانوں پر دھوئیں کے گولے پھینکے ، کچا جمال میں کرفیو نافذ ہے ، قریبی بستیاں خالی کرالی گئی ہیں ، تعلیمی ادارے بند ہیں اور کچے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چوکیاں قائم کردی گئی ہیں تاکہ چھوٹو گینگ انجام کو پہنچ سکے ۔