قصور: (ملت+اے پی پی) پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ میں بدتمیزی کا طوفان ایک بار پھر پوری حشر سامانیوں کے ساتھ دکھائی دیتا رہا۔ کھلاڑی بدلے نہ ہی ان کی روش۔ کپتان کی تقریر ختم ہوتے ہی جوشیلے کارکنوں نے سب الٹ پلٹ دیا۔ جلسہ ختم ہوا تو پنڈال کا نقشہ ہی بدل گیا۔ ٹوٹی کرسیاں، کرچی کرچی کیمرے اور پھٹے سپیکر ہلڑ بازی کی داستان سناتے رہے۔ انتظامیہ کے مطابق، ڈھائی سو کرسیاں اوردو سپیکر چوری بھی ہو گئے۔ جلسے کے اختتام پر خواتین سے بدتمیزی کی ریت بھی برقرار رہی۔ نادیہ خٹک سیلفی بنا رہی تھیں کہ نوجوانوں نے گھیر لیا۔ میڈیا کیمروں کا رخ ادھر ہوا تو دوسرے کارکن اور گارڈز بمشکل انہیں وہاں سے نکال کر لے جانے میں کامیاب ہوئے۔