خبرنامہ پنجاب

کیمپ جیل میں ملاقات کیلئے آنے والی خواتین سے چرس برآمد

لاہور(ملت + آئی این پی) کیمپ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والی دوخواتین سے دوران تلاشی چرس برآمد ، خواتین کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ شادمان میں درخواست دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کیمپ جیل میں دو خواتین فریاد بی بی اور مہوش قتل کے مقدمہ میں ملوث اظہر اور مظہر کی ملاقات کے لیے آئیں ، جیل وارڈر نازیہ نورین نے تلاشی کے دوران خواتین سے چرس برآمد کر لی سپریٹنڈنٹ جیل شہرام توقیر کے مطابق خواتین کو چرس قیدیوں نے لانے کے لیے مجبور کیا تھا ، اس لیے ان کو سخت سزا کے طور پر علیحدہ کمروں میں بند کر دیا دونوں خواتین کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی ہے جبکہ خاتون وارڈر کو تعریفی سند جاری کی گئی ہے۔