خبرنامہ پنجاب

کینال روڈ پر پو لیس مقا بلہ، ڈا کو ہلاک ،ایک پو لیس اہلکار شہید

فیصل آباد (ملت + آئی این پی)کینال روڈ پر اصلی پو لیس مقا بلہ ایک ڈا کو ہلاک ایک پو لیس اہلکار شہید ہو گیا۔ تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز الصبح کینال روڈ پر مدینہ ٹا ؤن پو لیس نے سفید رنگ کی کرولا کار نمبر 7699 کو روکنے کا اشارہ کیا تو کار سوار ڈا کوؤں نے کار روکنے کی بجا ئے پو لیس مو با ئل پر فا ئرنگ کر دی جس سے پو لیس کا نسٹیبل محمد اشرف شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال لے جا تے ہو ئے را ستے میں ہی دم توڑ گیا پو لیس کی جوا بی فا ئرنگ ایک ڈا کوجس کی شنا خت وقا ص کے نا م سے ہو ئی ہلاک ہو گیا اور ایک ڈا کو رات کی تا ریخی کا فا ئدہ اٹھا تے ہوئے موقعہ سے فرار ہو گیا شہید ہو نے وا لے پو لیس اہلکار کی نماز جنازہ پو لیس لا ئن میں ادا کر نے کے بعد آبا ئی گا ؤں ستیا نہ روا نہ کر دی گئی جبکہ ہلاک ہو نے وا لے ڈا کو کی نعش الا ئیڈ ہسپتال کے مردہ خا نے منتقل کر دی گئی تا حال کسی نے لاش کی وصو لی کے لیے پو لیس سے را بطہ نہیں کیا ۔