خبرنامہ پنجاب

کینال روڈ پر کمرشل تعمیرات پر پابندی کے خلاف کارروائی، شادی ہال سربمہر

لاہور (ملت + آئی این پی) کینال روڈ پر کمرشل تعمیرات پر پابندی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ نے غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والا شادی ہال سربمہر کردیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے لاہور کینال روڈ پر غیر قانونی شادی ہال کو سربمہر کردیا ہے ۔ ٹھوکر سے شاہکام چوک کی جانب حال ہی میں غیر قانونی شادی ہال بنایا گیا ایل ڈی اے نے شادی ہال کا تزئین و آرائش کا کام بھی رکوا دیا ہے جبکہ شادی ہال کی عمارت پر غیر قانونی تعمیر کا بینر بھی آویزاں کردیا گیا ہے کارروائی ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ خالد محمود شیخ نے ڈپٹی ڈائریکٹر اظہرعلی کے ہمراہ کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر فہد یونس،احمد سعید دیگر عملہ ہمراہ تھا۔ایل ڈی اے حکام کے مطابق آٹھ کنال اراضی پرغیرقانونی شادی ہال تعمیر کیا گیا تھا،کینال روڈ کسی قسم کی کمرشل تعمیر کے فروزن روڈ ڈکلئیر ہے۔