لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) کیپٹن(ر)عثمان خٹک کو 3 ماہ کیلئے پنجاب کا آئی جی بنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی جگہ پر عثمان خٹک کو عارضی طور پر تعینات کیا گیا ہے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ عثمان خٹک کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ مستقل آئی جی کی تعیناتی تک عثمان خٹک پنجاب کے آئی جی رہیں گے۔