خبرنامہ پنجاب

کیپٹن صفدرنے کاغذات نامزدگی سےمتعلق حقائق چھپائے ہیں:تحریک انصاف

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء صلاح الدین نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر نے کاغذات نامزدگی میں مالی اثاثوں سے متعلق حقائق چھپائے ہیں، کیپٹن صفدر نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات جان بوجھ کر چھپائیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو تحریک انصاف کے رہنماء صلاح الدین نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی، کیپٹن صفدر نے کاغذات نامزدگی میں مالی اثاثوں سے متعلق حقائق چھپائے ہیں، درخواست گزار نے کہا کہ کیپٹن صفدر نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات جان بوجھ کر چھپائی ہیں۔(اح)