خبرنامہ پنجاب

گارڈن محلہ میں پو لیس مقا بلہ 2،پو لیس اہلکار جا ں بحق

فیصل آباد: (ملت+آئی این پی) تھا نہ ملت ٹاؤن کے علاقہ گارڈن محلہ مین پو لیس مقا بلہ 2پو لیس اہلکار جا ں بحق راہگیر بچہ زخمی ۔تفصیل کے مطابق گز شتہ روز گارڈن محلہ اور گردونواح میں تھا نہ ملت ٹا ؤن کے 2پو لیس کانسٹیبل طا ہر اور نسیم معمول کی گشت پر تھے اسی دوران انہوں نے موٹر سا ئیکل سوار 2 مشکوک نا معلوم نقاب پوش افراد کو رکنے کا اشارہ دیا تو نا معلوم موٹر سا ئیکل سواروں نے پو لیس ایکاروں پر اندھا دھند فا ئرنگ کر دی جس سے دونوں پالیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے اور موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے نا معلوم افراد کی فارئرنگ سے 9سا لہ بچہ بھی شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تین تھا نوں کی پو لیس نے فوری طور پر نا کہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔