لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) لاہور میں اعلیٰ شخصیت کی بیٹی کی گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی چھاونی کے علاقہ میں عسکری 10 کے سامنے اشرف بلا نامی شخص اپنی کے ساتھ سڑک عبور کر رہا تھا، اس موقع پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے راہگیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تاہم اس کی بیوی محفوظ رہی۔ نجی ٹی وی کے مطابق گاڑی ایک اعلیٰ شخصیت کی بیٹی چلا رہی تھی،پولیس نے گاڑی قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی گئی۔