گجرات (آئی این پی) گجرات میں بااثر زمیندارنے اونٹ کھیتوں میں داخل ہونے پر 55 سالہ غریب محنت کش کو اغواء کے بعد ڈنڈوں سوٹوں سے سرعام وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زبردستی سر مونڈ دیا۔ ڈھوک گجراں کے رہائشی 55 سالہ بوڑھے محنت کش کا اونٹ قریبی کھیتوں میں داخل ہو گیا جس پر زمیندار نے اونٹ کی تلاش میں آنیوالے کو ساتھیوں کیساتھ ملکر ڈنڈوں سوٹوں سے دو گھنٹے تک پیٹنے کے بعد باندھ دیا اور غصہ کم نہ ہونے پر نشان عبرت بنانے کے لئے اْس کا سر استرے سے مونڈ دیا۔ ملزمان کی جانب سے تشدد کا نشانہ بننے کے بعد بے ہوش ہو گیا جس پر ملزمان فرار ہو گئے اور مقامی لوگوں کی اطلاع پر لواحقین نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بااثر سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے زمیندار کی جانب سے مبینہ طور پر علاقے چھوڑنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔