خبرنامہ پنجاب

گجرات سےشدت پسند تنظیم داعش کااہم کمانڈرگرفتار، سی ٹی ڈی

گجرات:(اے پی پی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گجرات میں کارروائی کے دوران شدت پسند تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گجرات میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں شدت پسند تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم مبین داعش کا اہم کمانڈر ہے جو پنجاب میں لٹریچر اور سی ڈیز کے ذریعے نفرت انگیز درس دیتا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہےکہ ملزم کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر اور سی ڈیز سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا جب کہ ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔