خبرنامہ پنجاب

گجرات: فائرنگ، وکیل اوران کا ڈرائیورجاں بحق

گجرات (آئی این پی )گجرات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈسٹرکٹ بار کے وکیل ساجد چوہدری اور ان کا ڈرائیورجاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق وکیل ساجد چوہدری گھر سیڈسٹرکٹ بارآرہے تھے۔اس دوران کڑیانوالہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ساجد چوہدری اور اْن کا ڈرائیورجاں بحق ہوگئے۔پولیس نے لاشوں کوہسپتال منتقل کرکے تحقیقات کاآغازکردیا ۔دوسری جانب سے صدر ڈسٹرکٹ بارعمران ڈھلو نے قتل کی مذمت کی ہے جبکہ واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے احتجاجاً عدالتی امور کا بائیکاٹ کردیا۔