گجرات(آئی این پی)گجرات میں پولیس سے مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق شیخ سکھا کے قریب دو ڈاکو ایک شہری سے کار چھین کر فرار ہورہے تھے کہ اسی دوران موقع پر پولیس پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو مارے گئے۔