گجرانوالہ: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، بچوں سمیت 4 افراد زخمی
گجرانوالہ:(ملت آن لائن) صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گجرانوالہ کے علاقے راہولی میں شادی کی تقریب میں باراتیوں نے ہوائی فائرنگ کی۔
فائرنگ سے 5 سالہ معیز اور 8 سالہ نورین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز(ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے ہوائی فائرنگ کے الزام میں دلہا اور اس کے 2 بھائیوں سمیت 6 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔