لاہور: (آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گریٹر اقبال پراجیکٹ تاریخی اعتبار سے منفرد اور اپنی نوعیت کا بہترین منصوبہ ہے،اس میں ہسٹری میوزیم بھی شامل ہو گا۔ایوان وزیر اعلیٰ میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے گریٹر اقبال پروجیکٹ انتہائی اہم ہے ،اس کی مد د سے نئی نسل کو تحریک پاکستان کی قربانیوں سے روشناس کرایا جا سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ میں ہسٹری میوزیم ،قومی ہیروز گیلری کے ساتھ حصول پاکستان کے سفر کے حوالے سے آڈیوزاور ویڈیوز سینٹر بھی ہو گا جو نئی نسل کی کردار سازی اور حب الوطنی کے جذبوں کے فروغ میں انتہائی معاون ثابت ہو گا۔