لاہور (ملت + اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ میں گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر فیس بک اور سوشل میڈیا کی بندش کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیس بک اور سوشل میڈیا پر موجود گستاخانہ مواد کی موجودگی سے مسلمانوں کے جذبات مسلسل مجروع ہو رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ عالمی قوانین آئین پاکستان اور ملکی قوانین انبیاء کرام کی تکریم کا پابند بناتے ہیں مگراس کے باوجود فیس بک اور سوشل میڈیا پر گستاخانہ اور توہین آمیز مواد موجود ہے۔ درخواست گزار کے مطابق عدالت عظمی کی جانب سے بھی فیس بک اور سوشل میڈیا پر موجودگستاخانہ مواد ہٹانے کا حکم دیا گیا جسے ابھی تک نہیں ہٹایا جا سکا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر فیس بک اور سوشل میڈیا کی پاکستان میں بندش کا حکم دیا جائے۔