لاہور: (ملت+اے پی پی) سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق لاہور کے گلشن اقبال پارک میں خودکش حملہ کیس میں پیشرفت ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی نے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں دہشت گردوں نے پارک کی ریکی کی تھی۔ والے دہشت گرد شاہد اللہ اور خان زیب ریلکی کرنے میں ملوث تھے اور گرفتار دہشت گردوں نے ناصر نامی خود کش حملہ آور کو گلشن اقبال پارک پہنچایا۔ واضح رہے گزشتہ سال 27 مارچ کو ہونے والے خودکش حملہ میں بچوں اور خواتین سمیت 72 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔