لاہور:(اے پی پی) لاہور میں گنگا رام اسپتال کے نرسنگ انسٹی ٹیوٹ کے کمرے میں آگ لگنے سے تمام ریکارڈ جل کر راکھ ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گنگا رام اسپتال میں تیسری منزل پر واقع نرسنگ انسٹی ٹیوٹ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی جس نے کمرے میں موجود ریکارڈ کو لپیٹ میں لے لیا ۔ ریسکیوٹیموں نے آگ پر قابو پالیا تاہم کمرے میں موجود نرسنگ اسٹاف سے متعلقہ ریکارڈ جل کر راکھ ہو گیا ۔