خبرنامہ پنجاب

گوجرانوالہ،تیز رفتار ٹرین سیالکوٹی پھاٹک سے ٹکرا گئی

گوجرانوالہ: (ملت+آئی این پی) سیالکوٹی پھاٹک بند نہ ہونے کی وجہ سے تیز رفتار ٹرین نے گیٹ اڑا دیا ۔ باہو ایکسپریس وزیر آباد سے لاہور جا رہی تھی کہ گوجرانوالہ سٹیشن پر سٹاپ کے بعد جب یہ ٹرین لاہور کے لیے روانہ ہوئی تو سیالکوٹی پھاٹک کے قریب گیٹ مین کو بروقت اطلاع نہ ہونے کی وجہ سے وہ گیٹ بند نہ کر سکا جس پر تیز رفتار ٹرین کی گیٹ کو ٹکر سے گیٹ ٹوٹ کر سیالکوٹی پھاٹک سے چند فاصلہ پر جا کر گرا تاہم اس حادثہ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری طرف گیٹ کیپر کا کہنا تھا کہ اس کو سگنل نہیں ملا جو کہ اے ایس ایم کنٹرول روم سے ملتا ہے جس پر وہ وقت پر پھاٹک کا گیٹ بند نہ کر سکا۔