خبرنامہ پنجاب

گوجرانوالہ،چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

گوجرانوالہ: (ملت+آئی این پی) گوجرانوالہ میں شہریوں نے چور پکڑ کر سر کے بال اور مونچھیں مونڈ دیں اور درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔شہریوں نے اپنی ہی عدالت لگا کر فوری انصاف کر دیا۔ پونڈاوالا چوک میں شفیق نامی شخص ریڑھی سے فروٹ چراتا شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ غصے میں بپھرے لوگوں نے قینچی اور استرے سے سر کے بال اور مونچھیں مونڈ دیں۔ پھر تھپڑوں سے درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔خوانچہ فروشوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ان کی 5 ریڑھیاں چوری ہوچکی ہیں جو بھی اسی نے ہی کی ہیں۔