گوجرانوالہ (آئی این پی )گوجرانوالہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے تین بچوں کی ماں جاں بحق ہو گئی۔ ورثاء نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سول ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے تین بچوں کی ماں جاں بحق ہو گئی۔ بشریٰ بی بی کو ہیضہ کی شکایت پر سول ہسپتال لایا گیا۔ رات کو مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے کے بعد خاتون جاں بحق ہو گئی۔ خاتون کی ہلاکت پر ورثاء اشتعال میں آ گئے اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے ڈاکٹروں پر بھی تشدد کیا۔ پولیس نے خاتون کے دو رشتہ داروں نواز اور ارشد کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا ۔