خبرنامہ پنجاب

گوجرانوالہ، مسافروین نہرمیں گرگئی 3افراد جاں بحق

گوجرانوالہ: (آئی این پی) ہیڈ قادر آباد کے قریب مسافر وین کے نہر میں گرنے سے 3افراد جاں بحق جبکہ 5شدید زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کو ہیڈقادر آباد کے قریب مسافر وین نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر دم توڑ گئے اور پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔(اح)