گوجرانوالہ (ملت + آئی این پی) گوجرانوالہ کے سینٹرل جیل میں تین افراد کے قتل میں ملوث سزائے موت کے قیدی و سابق پولیس اہلکار گلزار کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔ مجرم نے 2002 میں ضلع کچہری میں فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق تین افراد کے قتل میں سزائے موت پانے والے سابق پولیس اہلکار کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم نے2002 میں مخالفین سے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے ضلع کچہری میں فائرنگ کرکے سلطان،شفیق اور عرفان نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مجرم سابق پولیس اہلکار گلزار کے بلیک وارنٹ جاری کررکھے تھے۔ پھانسی کے موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔