گوجرانوالہ(اے پی پی)گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے 3 دہشت گردوں اور ان کے ایک سہولت کار کو گرفتار کرکے بارودی مواد بر آمد کرلیا ۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی نے باغبان پورہ پر کارروائی کی،کارروائی میں 3 دہشت گردوں اور ایک سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضے سے ایک پاؤنڈ وزنی تیار بم ، 3 ہینڈ گرنیڈ، نقشہ جات اور بھاری تعداد میں بم تیار کرنے کا سامان برآمد کرلیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کےمطابق ملزمان کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے اور دہشت گردی کی بڑی کارروائی کیلیے بم تیار کر رہے تھے۔ ملزمان نے بم بنانے کی باقاعدہ تربیت لےرکھی ہے۔ایک ملزم کا تعلق ساہیوال،ایک کا پشاو راور ایک کا تعلق ٹانک سے ہے۔مزید تحقیقات کے لیے ملزمان کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔