خبرنامہ پنجاب

گوجرانوالہ :آٹومارکیٹ میں آتشزدگی، دکانیں جل کر خاکستر

گوجرانوالہ:(آئی این پی)گوجرانوالہ میں آٹو مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، دس دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رات گئے گوجرانوالہ میں نوشہرہ ورکاں میں آٹو مارکیٹ میں آگ لگ گئی،جس سے دس دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں، لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا،تقریبا پانچ سے زائد گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائربریگیڈ نے آگ پر قابوپایا ،آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے باعث کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔