گوجرانوالہ:(آئی این پی )دیہاتی علاقوں فرانسس آباد اور شیخوپورہ روڈ میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حراست میں لیے جانے والے افراد کے پاس کسی قسم کی شناختی دستاویزات موجود نہ تھی۔ گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔