خبرنامہ پنجاب

گوجرانوالہ: زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک

گوجرانوالہ: (ملت+اے پی پی) تھانہ صدر کے علاقہ میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے چار افراد شہباز، وکیل، کیف اور منیر جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد ریاض اور تنویر کی حالت تشویشناک ہے۔ ورثاء کے مطابق تین روز قبل اٹاوہ کے قریب صابن بنانے والی فیکٹری میں بیٹھ کر چھ افراد نے شراب پی۔ جب گھر آئے تو ان کی حالت غیر تھی۔ جنہیں فوری طبی امداد کے بعد لاہور اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں وقفے وقفے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ منشیات کی سر عام فروخت جاری ہے جسے روکنے والا کوئی نہیں۔